لاہور بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک ہی سکول کے پانچ طلبہ نے پوزیشنیں حاصل کیں

چار طلباء نے بورڈ میں مجموعی طو رپر پہلی تین پوزیشنیں، مذکورہ سکول کی ہی طالبہ نے سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی

منگل 19 جولائی 2016 21:37

لاہور بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک ہی سکول کے پانچ طلبہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جولائی ۔2016ء) لاہور بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک ہی سکول کے پانچ طلبہ نے پوزیشنیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ڈویژنل پبلک سکول اینڈ انٹر کالج ماڈل ٹاؤن کے رانا عمر فرمان نے 1087نمبر لے کر بورڈ میں مجموعی طو رپر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مذکورہ سکول کے ہی شایان نے 1086نمبر لے کر دوسری اورسید مومن علی اور حسنین مشتاق 1085نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔ ڈویژنل پبلک گرلزگرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کی ہی طالبہ رمیشہ طاہر نے 1082نمبر لے کر سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :