مجموعی طور پر بورڈ میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنیوالے طلباء کلاس فیلوز اور دوست ہیں

منگل 19 جولائی 2016 21:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جولائی ۔2016ء) لاہور بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طو رپر پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے چاروں طلباء کلاس فیلوز اوردوست بھی ہیں۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر بورڈ میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے چار طلباء کا تعلق ایک ہی سکول ڈویژنل پبلک سکول و انٹر کالج ماڈل ٹاؤن لاہور سے ہے ۔ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے حسنین مشتاق نے بتایا کہ بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والارانا عمر فرمان میرا کلاس فیلو اور بہت اچھا دوست ہے ۔ اسی طرح مجموعی طور پر بورڈ میں مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سید مومن علی نے بھی بتایا کہ بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا شایان وحید میرا کلاس فیلو ہے ۔

متعلقہ عنوان :