انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام طلبا و طالبات کے اختراعی منصوبوں کی نمائش کیلئے اوپن ہاؤس کل ہو گا

بدھ 20 جولائی 2016 17:53

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی ۔2016ء) انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام طلبا و طالبات کے اختراعی منصوبوں کی نمائش کیلئے ساتواں اوپن ہاؤس(کل) جمعرات کوہو گا۔

(جاری ہے)

گریجویشن کرنے والے انجینئرنگ کے طلبہ ائرو سپیس انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، میٹریل سائنس و انجینئرنگ، میکنیکل انجینئرنگ اور سپیس سائنس کے حوالے سے اپنے ڈیزائن کردہ منصوبوں کی نمائش کرینگے۔انسٹی ٹیوٹ میں پڑھنے والے طلبہ کو جدید ترین لیب کی سہولتیں میسر ہیں اور انہیں اعلی کوالیفائی فیکلٹی ممبران جدید رجحانات کے مطابق تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :