بچیوں کی تعلیم وقت کی اہم ضرور ت ہے، ملک ندیم کامران
حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دور رس اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیرزکوۃ وعشر پنجاب
بدھ 20 جولائی 2016 18:55
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جولائی ۔2016ء) صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ بچیوں کی تعلیم وقت کی اہم ضرور ت ہے اور ایک بچی کی تعلیم سے پورے خاندان کو سنوارا جا سکتا ہے ۔نوجوان نسل کو بہتر تعلیم دے کر ہی ملک کی ترقی کا مقصدحاصل ہو سکتا ہے جس پر سب سے زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔وہ یہاں ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔
ممبر صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک،چیئر مین بورڈ داکٹر انوار احمد ،کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری اور انعامات حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات ،ان کے والدین اور اساتذہ کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دور رس اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ ملک سے گربت بیروزگاری اور جہالت کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔
انہوں نے پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ان کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں یورپ کی بہترین یونیورسٹیوں کا دورہ کرواتی ہے تا کہ ان کے ویژن میں اضافہ ہو ۔تقریب میں عائشہ مریم کو پہلی ،نشاط ارشاد اور طاہرہ نوید کو دوسری اور صدیقہ جاوید کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر اور اول ،دوم اور سوم کے انعامات دیے گئے۔نتائج کے مطابق 60186 طلباء و طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا جن میں سے 44418 پاس ہوئے ۔اس طرح شرح 73.8 فیصد رہی ۔ڈویژنل پبلک سکول ساہیوال کی فذانعیم نے 1078 نمبر ھاصل کر کے بورڈ میں چوتھی جبکہ سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔بورڈ ذرائع کے مطابق میٹرک کا ضمنی امتحان 2016 ء 10 ستمبر سے شروع ہو گا جس کیلئے بغیر لیٹ فیس داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 8 اگست مقرر کی گئی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.