بھارت کشمیر میں اپنے قبضہ کو برقرار رکھنے کا جواز کھو چکا ہے،نواب ثناء اللہ زہری

اب وہ کشمیری عوام کی اخلاقی حمایت کرنے والوں کیخلاف مذموم سازشیں کررہا ہے مگربھارت کو اب کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنا ہوگا،”آن لائن سے خصوصی گفتگو“

بدھ 20 جولائی 2016 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بھارتی عدالت میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کیخلاف کشمیری حریت پسندوں کی حمایت کرنے پر دائر درخواست کو بدنیتی پر مبنی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں اپنے قبضہ کو برقرار رکھنے کا جواز کھو چکا ہے کہ یہی وجہ ہے اب وہ کشمیری عوام کی اخلاقی حمایت کرنے والوں کیخلاف مذموم سازشیں کررہا ہے مگربھارت کو اب کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”آن لائن“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے حقوق کی آواز بلند ہے اور ہر فورم پر بھارت کی جارحیت کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اور ان کی یہ کوشش رہی ہے کشمیری عوام کو ان کا حق دلوانے اور بھارتی انسانیت سوز مظالم سے نجات دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ سے میاں محمد نوازشریف کی کشمیر سے متعلق مثبت ‘ واضح پالیسیاں بھارت کو کٹھکتی رہیں اور اس نے ہمیشہ کوشش کی کہ وہ میاں محمد نوازشریف کی کشمیر سے متعلق پالیسیوں میں ابہام پیدا کر سکے مگر بھارت اور اس کے حواریوں کو ہمیشہ سے اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور ایک بار پھر بھارتی عدالت میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں محمد نوازشریف بھارتی حریت پسند رہنماؤں کو اکساتے ہیں مگر بھارت شاید یہ بھول چکا ہے کہ میاں محمد نوازشریف اور ان کی جماعت نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کی ہے اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے بھارت اگر بدنیتی پر مبنی اقدامات سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کو کشمیری عوام کی حمایت سے روکنا چاہتا ہے تو احمقوں کی جنت میں رہتا ہے کیونکہ میاں محمدنوازشریف روز اول سے اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز بنے ہیں اور ان کی سیاسی جہد میں کشمیر کے حقوق کا تحفظ اہمیت کا حامل ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ملک بھر سے پوری قوم نے یکجا ہو آواز بلند کی میاں محمد نوازشریف نے ہمیشہ سے کشمیر کو قومی ایشو بنایا اور پوری قوم کو کشمیر کے معاملے پر یکجا کیاآج ایک بار پھرپور ی قوم کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کی آواز بلند کررہی ہے اور اس جہد کی قیادت وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :