مقبوضہ کشمیر کوپاکستانی علاقہ قراردینے پر بھارتی اسکول پرنسپل گرفتار
جمعرات 21 جولائی 2016 11:59
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء) بھارت میں ایک اسکول کے پرنسپل کو بغاوت کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس استاد پر الزام ہے کہ اس نے مقبوضہ کشمیرکو پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازعہ علاقے کا ’نادرست نقشہ‘ شائع کیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کا غلط نقشہ شائع کرنے پر مدھیہ پردیش ریاست کے ایک اسکول کے پرنسپل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بھارتی قانون کے تحت یہ ایک قابل تعزیر جرم ہے، جس کی سزا عمر قید تک ہو سکتی ہے۔اس استاد کو دو روز قبل حراست میں لیا گیا۔ اسکول کا یہ پرنسپل اس اسکول اور ایک پرنٹنگ پریس کا مالک بھی ہے۔ دائیں بازو کے ایک ہندو کی جانب سے بچوں کو دی جانے والی ڈائری میں کشمیر کا غلط نقشہ شائع کرنے کی شکایت پر اس پرنسپل کو گرفتار کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق گرین بَیلز پبلک اسکول میں سینکڑوں ایسی ڈائریاں بچوں کو دی گئیں، جن میں مقبوضہ کشمیر کے متعدد حصوں کو پاکستان اور چین کے ریاستی علاقوں کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے علاقے شادول میں مقامی پولیس کے مطابق اس اسکول سے وابستہ متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان پر بغاوت اور قومی مفادات کے خلاف کام کرنے کے الزام عائد کیے گئے ہیں۔گزشتہ روز ان ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی عدالت نے مسترد کر دی۔ ان افراد نے پولیس کو بتایا کہ غلط نقشہ ’غلطی‘ سے شائع ہوا تھا۔اگر ان ملزمان پر یہ جرم ثابت ہو جاتا ہے، تو انہیں بغاوت اور غداری سے متعلق ایک متنازعہ قانون کے تحت عمر قید تک کی سزائیں سنائی جا سکتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.