آزاد کشمیر انتخابات، ڈڈیال میں ووٹ ڈالنے کیلئے اآنے والا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

جمعرات 21 جولائی 2016 16:12

ڈڈیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء ) آزاد کشمیر انتخابات کے موقع پر ایل اے 1 ڈڈیال میں ووٹ ڈالنے کیلئے اآنے والا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افتخار حسین نامی شخص ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے انگلینڈ سے آیا تھا ۔ جمعرات کو جب افتخار حسین اپنا ووٹ پول کرنے کیلئے ایل اے 1 ڈڈیال کے پولنگ سٹیشن پہنچا تو اسے دل کا دورہ پڑا۔ افتخار حسین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں جاں بحق ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :