میٹرک کے سالانہ امتحانات 2016کے نتائج میں ریلوے سکولزکی شاندار کارکردگی

جمعرات 21 جولائی 2016 18:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء) پاکستان ریلویز کے تمام سکولز کے طلبا وطالبات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2016کے نتائج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

20جولائی 2016لاہور بورڈ کے نتائج کے مطابق ریلوے سینٹ اینڈریوز گرلز ہائی سکول جی ٹی روڈ لاہور کی طلبہ اذکاء رشید نے 1065نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن ، ارحا ضیاء نے 1056نمبر حاصل کر کے دوسر ی پوزیشن اور اسی سکول کی فرح فاروق نے 1044نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس طرح تینوں پوزیشنیں ریلوے سینٹ اینڈریوز گرلز ہائی سکول جی ٹی روڈ لاہورکی طالبات نے حاصل کیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن ریلویز ڈاکٹر فر حان عبادت یار خان نے پاکستان ریلویز کے تمام کامیاب ہونے والے طلباوطالبات کو مبارکباد پیش کی اور ساتھ ساتھ اُن تمام اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی جنہوں نے سخت محنت کر واکے طلباوطالبا ت کو کا میابی دلوائی ۔

متعلقہ عنوان :