پاکستان مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال عالمی سطح پر اچھالنے کی بجائے آزاد کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ ختم کرے ،بھارت
جمعرات 21 جولائی 2016 22:14
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) بھارت نے پاکستان کی جانب سے 20جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کوبین الاقومی سطح پر اچھالنے کی بجائے آزاد کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو ختم کرے اورآزاد کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے ذریعے بین الاقومی برادری اور کشمیریوں کو گمراہ کرنا بند کردے ،پاکستان ہمارے ملک کے کسی بھی حصے میں لوگوں کو اکسانے ، تشدد اور دہشتگردی کی حمایت کرنا ترک کردے اور ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے سے باز رہے۔
جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے اپنے بیان میں کہاکہ یوم الحاق کشمیرمنانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان جموں وکشمیر کا خواہشمند ہے ،بھارت کا مطالبہ ہے کہ پاکستان آزاد کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو فوری طور پر ختم کرنے کی ذمہ داری کوپورا کرے ۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہاکہ پاکستان آزاد کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے ذریعے بین الاقومی برادری اور کشمیریوں کو گمراہ کرنا بند کردے ۔
وکاس سوراپ نے کہاکہ اسلام آباد میں مارچ اور احتجاج کی دھمکیوں کے پیش نظرپاکستان بھارتی ہائی کمیشن میں کے عملے اور انکے خاندان کومکمل تحفظ فراہم کرے ۔ ہم جموں وکشمیر کے واقعات سے متعلق پاکستان اور آزاد کشمیر میں گزشتہ دو روز سے ریلیاں اور بیانات دیکھ رہے ہیں۔ریلیوں کی قیادت اقوام متحدہ کی طرف سے دہشتگرد نامزد ہونے والے لوگ کررہے تھے ۔بھارت پاکستان کی طرف سے اس طرح کے دہشتگردوں اور انکی سرگرمیوں کی حمایت کی سختی سے مذمت کرتا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ ہم پاکستان سے ایک مرتبہ پھر کہتے ہیں کہ وہ ہمارے ملک کے کسی بھی حصے میں لوگوں کو اکسانے ، تشدد اور دہشتگردی کی حمایت کرنا ترک کردے اور کسی بھی انداز میں ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے سے باز رہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.