آزاد کشمیر کے انتخابات،سیاسی جماعتوں کے دلچسپ ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے رہے
جمعرات 21 جولائی 2016 22:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء ) آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنے رہے۔جمعرات کو آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہوئے جس کے باعث پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی آزاد کشمیر کے انتخابات چھائے رہے اور لوگوں نے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں سے محبت کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے چاہنے والوں نے ہر جگہ بس شیر کے نام سے ہیش ٹیگ بنایا جو ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا جب کہ پیپلزپارٹی کے لیے ووٹ فار تیر اور تحریک انصاف کے لیے جیتے گا جنون کے نام سے ہیش ٹیگ بھی سرفہرست رہے۔ٹوئٹر پر عمران شاہین نے مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ان انتخابات میں ہمیشہ کے لیے تاریخ بن جائے گی۔(جاری ہے)
صادی نامی اکاونٹ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں بہت سے شیر روڈ پر چل رہے ہیں جب کہ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آزاد کشمیر میں بھی یہی حال ہے۔
ملک منیر کھوکھر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کا رونا دھونا شروع ہوگیا ہے۔موزخ شیخ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کے بعد تمام ٹی وی چینلز پر پی پی اور پی ٹی آئی کے رونے کی آوازیں آئیں گی۔رفیع اﷲ قیصرانی نے عمران خان کا پوسٹر شیئر کی جس میں بدل دو کشمیر لکھا ہوا تھا۔احتشام سعید نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انشااﷲ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے لیے رزلٹ اچھا ہوگا۔عمران اسد بھٹی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں آپ کو بتادوں کہ ہر جگہ تو شیر ہے لیکن جیتے گا جنون ہی۔ماجد آغا نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں آر او پیپلزپارٹی کے امیدوار کو اندر جانے نہیں دے رہی کیوں کہ ناکام لیگ دھاندلی میں مصروف ہے۔علی وقاص نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ گلو لیگ کا پولنگ ایجنٹ جعلی بیلٹ پیپرز کے ساتھ دھاندلی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.