فیس بک انتظامیہ نے مقتولہ سپر ماڈل قندیل بلوچ کا فیس بک پیج بھی بند کر دیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 12:47

فیس بک انتظامیہ نے مقتولہ سپر ماڈل قندیل بلوچ کا فیس بک پیج بھی بند ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) غیرت کے نام پر اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالی ماڈل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود پیج بھی فیس بک انتظامیہ نے بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیس بک کی پالیسی کے مطابق جب کوئی بندہ فوت ہو جائے تو اس کے پروفائل پر(رِممبرنگ)کا لفظ لکھ دیا جاتا ہے یا پھر اس اکاونٹ سے ملحقہ پیج کا اگر کوئی ایک شریک ایڈمن نہ ہو تو ایسے پیج کو بند کیا کر دیا جاتا ہے قندیل بلوچ بھی اپنے ہی پیج کی واحد ایڈمن ہے جس کی وجہ سے ان کے پیج کو بند کرنا پڑا۔ واضح رہے پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ جس نے شوشل میڈیا سے شہرت حاصل کی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد تقریبا ساڑھے سات لاکھ ہے۔

متعلقہ عنوان :