آزادکشمیرکے انتخابات میں وفاقی حکومت نے مداخلت کی ،الیکشن ہاریں یاجیتیں تحریک آزادی کی حمایت کرتے رہیں گے ،خورشید شاہ

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جولائی ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ آزادکشمیرکے انتخابات میں وفاقی حکومت نے مداخلت کی ،الیکشن ہاریں یاجیتیں تحریک آزادی کی حمایت کرتے رہیں گے ۔ہفتہ کے روزاپنے ایک بیان میں خورشیدشاہ نے کہاکہ آزادکشمیرکے انتخابات میں وفاقی حکومت نے مداخلت کی ،اوروفاقی حکومت کابڑادباوٴتھا،انتخابات میں خوف وہراس بھی تھا،ہارجیت کسی پارٹی کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ،الیکشن ہاریں یاجیتیں آزادی کی تحریک کی حمایت کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دبئی میں کاروبارہے وہ اپنے کاروبارکیلئے دبئی گئی ہوں گے ،زرداری صاحب سے ملاقات ہوگی یانہیں مجھے اس کاعلم نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ رینجرزکاہیڈکوارٹرسندھ میں ہرجگہ ہے جب اورجہاں ضرورت ہوتی ہے ،رینجززکوبلایاجاتاہے ہیڈکوارٹرکراچی کے علاوہ لاڑکانہ ،سکھر،حیدرآبادمیں بھی ہے ،کراچی کی صورتحال خراب ہوئی تورینجرزکولایاگیا۔رینجرزکوپولیس کے ساتھ مل کرکام کرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس پربل پارلیمنٹ میں لے کرآرہے ہیں ،حکومت نے بل کاساتھ دیاتوتحریک رک سکتی ہے