وزیر اعظم نواز شریف کا اشرف غنی کو ٹیلیفون ‘ کابل میں خود کش دھماکے کی مذمت
پیر 25 جولائی 2016 14:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خود کش بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دکھ کی گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں ‘ دونوں ممالک کو ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کر نا ہوگا ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف نے افغان صد راشرف غنی کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی وزیر اعظم نے دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے افغان حکومت اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان قوم اور حکومت کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر کو ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی۔اس موقع پر اشرف غنی نے وزیر اعظم نوازشریف کاشکریہ ادا کیا۔اشرف غنی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی کا شکارہیں اور دونوں ممالک مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.