حکمران عوام دشمن پالیسوں میں’’ سہولت کار‘‘ بن چکے ہیں‘ یاسمین راشد
ملک میں کر پٹ نظام کے خاتمے اور تبدیلی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا
پیر 25 جولائی 2016 18:02
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) ایڈؤئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکمران عوام دشمن پالیسوں میں’’ سہولت کار‘‘ بن چکے ہیں،ملک میں کر پٹ نظام کے خاتمے اور تبدیلی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،موجودہ حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں جاسکتی،حکمرانوں اور انکے حواریوں کے سواکہیں بھی ترقی اور خوشحالی نظر نہیں آتی،لاہور میں ایک ہی بارش نے حکومت کے جھوٹے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے پورا شہر لاوارثوں کی طر ح ڈوبتا رہا ہے۔
پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملک میں وسائل کے غلط استعمال اور غیر ضروری منصوبوں پر اربوں روپے کے استعمال کیوجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روگاری کا سیلاب آیا ہے جسکی ذمہ داری نااہل حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں نظر آتی ہے کیونکہ حکمران ملک کو آئین وقانون اور قومی امنگوں کی بجائے اپنی مر ضی کے مطابق چلا رہے ہیں جسکی وجہ سے غر یب آدمی کے پاس خود کشی کے سواکوئی آپشن باقی نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکمران عام آدمی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی بجائے میٹر وجیسے منصوبوں پر اربوں روپے خر چ کر رہے ہیں وہ وقت زیادہ دور نہیں جب قوم کو ان نااہل اور کر پٹ حکمرانوں سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی اور اس ملک میں عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت قائم ہوگی اور ملک میں حقیقی تبدیلی آئیگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.