بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار مشتاق رئیسانی 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
قلعہ عبداﷲ قومی شاہراہ کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان نے پلی بارگیننگ کی درخواست جمع کر وا دی
پیر 25 جولائی 2016 18:04
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء ) بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت کوئٹہ کی احتساب عدالت میں ہوئی مرکزی مرکزی ملزم مشتاق رئیسانی اور اکاوئنٹنٹ میونسپل کمیٹی خالق آباد ندیم اقبال کو پیش کیا گیا دوران سماعت مشتاق رئیسانی کے وکیل نے سوال کیا کہ 80 دن کی حراست میں نیب نے مشتاق رئیسانی سے تفتیش میں کیا پیش رفت کی ہے حراست بلاجواز ہے مشتاق رئیسانی کو جوڈیشل کیا جائے جج نے ریمارکس دئیے کہ جوڈیشل کرنے سے کیس کی تفتیش متاثر ہو گی کیا آپ چاہتے ہیں کہ نیب دوبارہ آپ سے تفتیش کرے نیب کے وکیل نے استدعا کی کہ مشتاق رئیسانی کے کراچی میں اثاثہ جات سے متعلق تفتیش کے لئے مزید وقت درکار ہے اس لئے ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے عدالت نے درخواست قبول کرتے ہوئے ریمانڈ میں 3 اگست جبکہ ندیم اقبال کے ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع دیدی جبکہ احتساب عدالت میں قلعہ عبداﷲ قومی شاہراہ کرپشن کیس کی سماعت بھی ہوئی ملزمان داؤد اور گل شاہ کے وکلاء نے پلی بارگیننگ کی درخواست جمع کرائی ملزمان نے نیب کی تحویل میں گاڑیاں واپس کرنے اور اہلخانہ سے ملاقات کی درخواست بھی کی جس پر جج عبدالجمید ناصر نے کہا کہ گاڑیوں کی حوالگی کے لئے نیب کو درخواست دی جائے جبکہ نیب کو ملزمان کی اہلخانہ سے ملاقات کروانیکا حکم دیا نیب کی درخواست پر ملزمان کے ریمانڈ میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.