سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کیا،احسان غنی
اب تک 411 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ، مسلح ملیشیاء کے 1808 دہشتگرد ہلاک، 5611 افراد گرفتار کیے گئے کراچی میں آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ میں 70 فیصد ، قتل کی وارداتوں میں 50 فیصد ، دہشتگردی میں 80 فیصد اور ڈکیتیوں میں 30 فیصد کمی آئی،کوارڈی نیٹر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی 70 ہزار افراد گرفتار کئے گئے جن میں 890 دہشتگرد اور 124 اغواء کار ہیں ،نیکٹا ایکٹ میں ہمارا کردار واضح ہے نیکٹا جس ادارے سے تعاون اور معلومات طلب کریگا وہ ادارہ معلومات اور تعاون دینے کا پابند ہے ، میڈیا کو بریفنگ
پیر 25 جولائی 2016 20:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء ) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا ) کے نیشنل کوارڈی نیٹر احسان غنی نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کیا اب تک 411 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے ، مسلح ملیشیاء کے 1808 دہشتگرد ہلاک، 5611 افراد گرفتار کیے گئے ، کراچی میں آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ میں 70 فیصد ، قتل کی وارداتوں میں 50 فیصد ، دہشتگردی میں 80 فیصد اور ڈکیتیوں میں 30 فیصد کمی آئی ہے جبکہ 70 ہزار افراد گرفتار کئے گئے جن میں 890 دہشتگرد اور 124 اغواء کار ہیں ،نیکٹا ایکٹ میں ہمارا کردار واضح ہے نیکٹا جس ادارے سے تعاون اور معلومات طلب کریگا وہ ادارہ معلومات اور تعاون دینے کا پابند ہے ۔
پیر کو نیشنل پولیس بیورو کے کمیٹی روم میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے احسان غنی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان (نیپ) کے تحت ابتک دو ملین سے زائد آپریشن ہوئے ہیں جبکہ سٹاپ اینڈ سرچ کے تحت ہی دوملین سے زائد آپریشن کئے گئے ہیں ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت دیئے گئے فون نمبر پر ایک لاکھ 19 ہزار کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2250 پر ایکشن لیا گیا اور اس میں بھی کامیابیاں حاصل ہوئیں انہوں نے کہا کہ نیپ کے آغاز سے اب تک 411 مجرموں کو پھانسی دی گئی ، 11 سپیشل ٹرائل کورٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور تمام عدالتیں بن چکی ہیں اپیکس کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کن لوگوں کے کیس سپیشل ٹرائل کورٹ میں جانے چاہئیں اور اپیکس کمیٹی اپنی سفارشات وزارت داخلہ کو بھجواتی ہے انہوں نے کہا کہ نیپ کے تحت فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں آرمز ملیشیاء نہیں ہو گی اس حوالے سے متعدد آپریشن کئے گئے اب تک 1808 دہشتگرد ہلاک اور 5611 گرفتار ہوئے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.