بلاول سندھ میں تبدیلی چاہتے ہیں تو والد اور پھوپھی کے فیصلوں کو صوبائی حکومت پر اثر انداز نہیں ہونے دیں ٗ مشاہد اﷲ
عمران خان کا کوئی علاج نہیں ٗان کی خوشی اور غم کے بارے میں آج تک کسی کو علم نہیں ہو سکا ٗمیڈیا سے گفتگو
پیر 25 جولائی 2016 20:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ میں تبدیلی چاہتے ہیں تو واپنے والد اور پھوپھی کے فیصلوں کو صوبائی حکومت پر اثر انداز نہیں ہونے دینا ہو گا ٗ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو رینجرز کے ساتھ سخت رویہ اختیار نہ کرنے پر پارٹی قیادت ناراض تھی ٗعمران خان کا کوئی علاج نہیں ٗان کی خوشی اور غم کے بارے میں آج تک کسی کو علم نہیں ہو سکا۔
پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی تبدیلی سے سندھ میں کرپشن لوٹ مار پر کوئی فرق نہیں پڑیگا، اگر بلاول بھٹو زرداری سندھ میں تبدیلی چاہتے ہیں تو واپنے والد اور پھوپھی کے فیصلوں کو صوبائی حکومت پر اثر انداز نہیں ہونے دیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ میں 8 سال سے کرپشن اور لوٹ مار کی جا رہی ہے، لانچوں سے ڈالر اور پاؤنڈ برآمد ہوئے ہیں، اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو دبئی بیٹھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سائیں کی چھٹی کی وجہ سے حالات میں ذرا سا فرق نہیں پڑے گا، وزیراعلیٰ سندھ کی رخصتی کی اصل وجہ رینجرز کے ساتھ سخت رویہ اختیار نہ کرنا بڑی وجہ ہے جس کی وجہ سے پارٹی قیادت ان سے ناراض تھی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ فیسٹیول پر 78 کروڑ روپے خرچ کئے جبکہ یہ کام 78 لاکھ میں بھی ہو سکتا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کوئی علاج نہیں، ان کی خوشی اور غم کے بارے میں آج تک کسی کو علم نہیں ہو سکا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.