Live Updates

عمران خان کی تحریک کے توڑکیلئے لیگی ایم این ایزنے کارکنوں میں اپنے ناموں کی نمبرپلیٹیں بانٹنا شروع کردیں

پیر 25 جولائی 2016 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) عمران خان کی نوازشریف کیخلاف تحریک کے توڑکے لئے مسلم لیگ ن کے ایم این ایزنے کارکنوں میں اپنے ناموں کی نمبرپلیٹیں بانٹنا شروع کردیں،تفصیلات کے مطابق ماہ اگست میں وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے خاص طورپر عمران خان کی اپنے کارکنوں کو 7اگست سے پاناما لیکس پر فیصلہ کن تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے،جس پر مسلم لیگ ن کے ایم این ایزنے بھی اپنے عام کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ کوروکنے کے لئے تھوک کے حساب سے گاڑیوں کی نمبرپلیٹیں بانٹنا شروع کردی ہیں،جس پر مسلم لیگ ن کے کارکن پھولے نہیں سما رہے کہ کم ازکم اب ان کی گاڑیوں پر بھی ایم این اے کی نمبر پلیٹ لگ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

خدشہ ہے کہ عمران خان کی تحریک کو روکنے کے لئے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کومتحرک کرنے سے تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :