حکومت پنجاب اورنج ٹرین خونی منصوبہ فوری بند کرے ،مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ کا اعلان کیا جائے‘ محمود الرشید
پی ٹی آئی نے ڈمپر کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت پر قرار داد ،بچوں کے اغواء کے معاملے پر تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع
پیر 25 جولائی 2016 21:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے اورنج ٹرین ڈمپر کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت پر قرار داد اور پنجاب میں بچوں کے لاپتہ اور اغواء کے معاملے پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔ محمود الرشید نے اپنی قرار داد کے متن میں کہا ہے کہ اورنج ٹرین ڈمپر کی ٹکر کی وجہ سے لاہور باغبانپورہ کے علاقہ میں 6افراد کی ہلاکت تشویش ناک ہے ،لہٰذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت پنجاب اورنج ٹرین خونی منصوبہ فوری بند کرے اور مذکورہ حادثے کی شفاف تحقیقات کرواتے ہوئے ذمہ داروں یک خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ کا اعلان کیا جائے۔
جبکہ تحریک التوائے کار کے متن میں کہا گیا ہے کہ معاملہ یہ ہے کہ روزنامہ دنیا 25-07-2016کی خبر کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں رواں سال جنوری سے جون کے دوران 652بچے اغواء یا لاپتہ ہوئے ، سے سے زیادہ 312بچے لاہور سے ہیں۔(جاری ہے)
انٹیلی جنس اداروں نے ایک رپورٹ مرتب کر کے محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی ہے کہ یکم جنوی سے 30جون 2016تک پنجاب کے مختلف اضلاع سے 652بچے اغواء یا لاپتہ ہوئے اور پولیس زیادہ تر کا سراغ نہ لگا سکی۔
رپورٹ کے مطابق روالپنڈی سے 62، فیصل آباد سے 27، ملتان سے 25اور سرگودھا سے 24بچے اغواء یا لاپتہ ہوئے جبکہ دیگر تمام اضلاع میں بھی اس طرح کی وارداتیں ہوئیں۔ اس خبر سے صوبہ بھر کی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ اغواء کاروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ لہٰذا میر استدعا ہے کہ میری تحریک کو باضابطہ قرار دے کر اس پر ایوان میں بحث کرنے کی اجازت دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.