آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کی 3 روزہ گلوبل کانفرنس یکم اگست کو دوبئی میں ہو گی
پارٹی چیئرمین پرویز مشرف صدارت کرینگے، کانفرنس میں پارٹی کو2018کے انتخابی میدان میں اتارنے کا روڈ میپ طے کیاجائے گا، ڈاکٹر امجد
پیر 25 جولائی 2016 21:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کی تین روزہ گلوبل کانفرنس یکم اگست 2016کو دوبئی میں پارٹی چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف کی زیرصدارت شروع ہورہی ہے۔کانفرنس میں دنیا بھر سے پارٹی کے تمام چیپٹرز سے اراکین شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں قومی و بین اقوامی سیاسی صورتحال پر غور کیاجائے گا اور اے پی ایم ایل کے مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کی گلوبل کانفرنس یکم تا 3اگست دوبئی میں منعقد ہورہی ہے۔کانفرنس کی صدارت اے پی ایم ایل کے سربراہ جنرل(ر)پرویز مشرف کریں گے۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین شرکت کریں گے ۔(جاری ہے)
کانفرنس میں موجودہ قومی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا ۔
کانفرنس میں پارٹی کے تمام قومی و بین الاقوامی چیپٹرز قیادت کوپارٹی کے تنظیمی امور اورپارٹی کی موجودہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دیں گے جس کی روشنی میں مستقبل کا لائحہء عمل طے کیاجائے گا۔اس حوالے سے پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ گلوبل کانفرنس میں پارٹی کو2018کے انتخابی میدان میں اتارنے کا روڈ میپ طے کیاجائے گااور آل پاکستان مسلم لیگ گلوبل کانفرنس کے بعد عوام کو واضح طور پر ابھرتی ہوئی جماعت کے طور پر نظرآئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ 20کروڑ پاکستانی عوام کو موجودہ مفلوج نظام سے نجات دلائی جائے اور یہ بات ثابت شدہ ہے کہ عوام کو اس نظام سے جنرل(ر)پرویز مشرف ہی نجات دلا سکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کے معاشی بحران کا دلدل دن بہ دن سنگین ہوتا جارہا ہے، اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.