وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے سندھ ھائی کورٹ بار ،کراچی بار اور ملیر بار کے وفود کی ملاقات

پیر 25 جولائی 2016 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سے سندھ ھائی کورٹ بار ،کراچی بار اور ملیر بار کے وفود نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سندھ ھائی کورٹ بار کے خالدجاوید اور ملیر بار کے صدر اعجاز بنگش اور کراچی بار کے جنرل سیکریٹری حق نواز تالپر اور پیپلز لائیرس فورم کے صدر قادر بصیر نے اپنے اپنے وفد کی سربراہی کی ۔تمام وفود نے وزیراعلیٰ سندھ کی خدمات خاص طور پر کراچی میں امن امان کی بحالی، نوجوانوں کو روزگار دینے سمیت انجام دیئے گئے متعدد نمایاں کاموں کو سراہا اور صوبہ سندھ کی مثالی خدمت کرنے پر ان کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :