18ویں ترمیم کے تحت تیل و گیس کی تلاش وترقی اور پیداوار پر صوبوں کو حاصل اختیارات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، نواب ثناء اﷲ زہری
پیر 25 جولائی 2016 23:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے 18ویں ترمیم کے تحت تیل و گیس کی تلاش وترقی اور پیداوار پر صوبوں کو حاصل اختیارات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، ملک میں گیس کی کمی پر قابو پانے ، پیداوار میں اضافے ، گیس کی تلاش و ترقی اور ترسیل و تقسیم کے حوالے سے 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو حاصل حقوق اور گیس سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے موقف کو جاندار طریقے سے پیش کرتے ہوئے صوبے کے حقوق کا بھرپور دفاع کیا جبکہ اجلاس میں بلوچستان کے موقف کی تائید کی گئی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت گیس سیکٹر لیڈر شپ کے عنوان سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں دیگر صوبوں کے متعلقہ وزراء ، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ ، عالمی بنک کے کنسلٹنٹس ، ڈونرز اداروں اور وزارت پیٹرولیم کے حکام شریک تھے، اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے وفد کی قیادت کی اور بلوچستان کے موقف کو انتہائی موثر طریقے سے پیش کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.