پشاور،محکمہ انسداددہشتگردی نے لکی مروت میں کاروائی کرکے ایک دہشتگرد ہلاک کردیا

منگل 26 جولائی 2016 16:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) محکمہ انسداددہشتگردی نے لکی مروت میں کاروائی کرکے ایک دہشتگرد ہلاک کردیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی نے ضلع لکی مروت میں کاروائی کی کاروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جس کے نام کی شناخت شفیق سے ہوئی ہلاک ہونے والا دہشتگرد پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا ، جس کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف ، ایک پستول اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :