آئیسکو کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے مہم جاری، مزید8بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑا گیا

منگل 26 جولائی 2016 22:53

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی ۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے آئیسکو کی ٹیمیں سر گر مِ عمل ہیں اور اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن سے مزید8بجلی چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑاگیاہے ۔ آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سرکل کے علاقے نیلور سے دو، اٹک سر کل کے علاقے اٹک سٹی سے ایک، چکوال سرکل کے علاقے تلہ گنگ سٹی سے دو پنڈدادنخان سے ایک جبکہ جہلم سرکل کے علاقے سٹی گو جر خان سے دو بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم ) اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیں دے دی گئی ہیں۔ آئیسکو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 پر دیں ۔واضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس ریجن کے پانچوں سرکلزبشمول اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، جہلم اور اٹک میں مثالی انداز میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے اور اس نئی آن لائن سروس کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حا صل ہورہی ہے۔

صارفین اس ایس ایم ایس سر وس کے ذریعے بجلی چوری کی اطلاع کے علاوہ بجلی کی بندش ، لوڈشیڈنگ شیڈول، میٹر ریڈنگ ، میٹر کی خرابی ، ٹیرف سے متعلق معلومات ، عارضی کنکشن ، بل کی وصولی میں تاخیر ، زائد بلنگ اور لو وولٹیج کی شکایات 8398پر میسج کر کے درج کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :