خضدار پولیس نے بین الصوبائی گیٹ گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا

منگل 26 جولائی 2016 22:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء ) خضدار پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، ملزمان نے تین روز قبل کراچی کے دومقامات سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین نے کی وردات میں ملوث ہیں ، پولیس ذرائع، ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔فراڈ کیس میں بھی ایک ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خضدار محمد اشرف جتک کی ہدایت پر خضدار پولیس نے ایس ایچ او خضدار سٹی عبدالقادر شیخ کی قیادت میں دو ملزمان غوث بخش ولد محمد اسحاق اور عبدالرشید ولد عبدالکریم کو چھاپہ مار کر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ دو موٹرسائیکل برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او خضدار سٹی عبدالقادر شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی ورداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ ہیں ۔

(جاری ہے)

جنہوں نے تین روز قبل 23جولائی 2016کو کراچی کے علاقہ جمشید کوارٹر ایریااورشارع فیصل سے دو موٹرسائیکلز اسلحہ کے زور پر چھین لی تھی۔ ملزمان سے دو مسروقہ موٹرسایئکلز بھی پولیس نے برآمد کرلی ہے ۔

دریں اثناء فراڈ کیس میں ایک اور ملزم شیرخان کو گرفتار کرلیا ہے ، جنہوں نے لوگوں کو دھوکہ دیکر نہ صر ف ان سے موٹرسائیکل لیکر جاتے بلکہ کئی لوگوں کو بے وقوف بنا کر ان سے رقم بھی ہتیا لیتے تھے۔ ملزم کو پولیس نے تحصیل نال سے چھاپہ ما ر کرگرفتار کرلی ہے ۔ جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ہے اوران سے مذید تفتیش جاری ہے ۔پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :