پارٹی کی ہدایت کے مطابق لوگوں سے ملاقات کروں گا، پارٹی جو ہدایت دے گی اس پر عمل کرونگا،میری رہنمائی کیلئے سندھ کی تمام جماعتیں اور ہرشخص کی ضرورت ہے،ساتھیوں،اپوزیشن اور سندھ کے تمام دوستوں سے مدد چاہتا ہوں،کراچی آپریشن تب ہی ہوگا جب سب اپنا کردارادا کریں گے،سندھ میں رینجرز کا معاملہ جلد ہوجائیگا
سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 27 جولائی 2016 15:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جمعہ کوپالیسی تقریر کروں گا،صوبے کو امن و امان کے چیلنج اور دیگر مسائل کا سامنا ہے،صوبے کے تمام لوگوں کی مدد اور رہنمائی بہت ضروری ہے،کوشش ہوگی کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق لوگوں سے ملاقات کروں گا۔کوشش ہوگی سب کے پاس رہنمائی کیلئے جاؤں اور کوشش کروں گا ۔خود چل کر بڑوں سے رہنمائی لوں،پارٹی قیادت جو ہدایت دے گی اس پر عمل کروں گا۔سندھ میں مسائل کے حل کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی اور صوبے کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری کوشش کرونگا۔صوبے کے امن و امان کو چیلنجز کا سامنا ہے اور کراچی میں امن و امان میری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب لڑنا سب کا انتخابی حق ہے جو بھی لڑے،ہماری خواہش ہوگی کہ افہام و تفہیم سے صوبے کے تمام معاملات حل ہوں اور میری رہنمائی کیلئے سندھ کی تمام جماعتیں اور ہرشخص کی ضرورت ہے،ساتھیوں اپوزیشن اور سندھ کے تمام دوستوں سے مدد چاہتا ہوں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی آپریشن تب ہی کامیاب ہوگا جب سب اپنا کردار ادا کریں گے۔سندھ میں رینجرز کا معاملہ بھی جلد ہوجائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.