آئل ریفائنری ،پن بجلی اور ہاؤسنگ کے مختلف منصوبوں کی تعمیر کیلئے یکم اگست کو معاہدوں پر دستخط کریں گے،پرویزخٹک
صوبائی حکومت ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی مشترکہ پارٹنر شپ سے عنقریب شروع کئے جانیوالے منصوبوں میں چترال میں تین ،بالاکوٹ میں ایک ،پن بجلی کے منصوبے ،دو ہاؤسنگ سکیمیں ، آئل ریفائنری ، سمینٹ انڈسٹری ،رواں مالی سال میں تعمیر کئے جانیوالے دیگر منصوبے شامل ہیں وزیراعلی کی پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں قائم کئے جانیوالے انڈسٹریل اسٹیٹس سمیت صوبائی حکومت کی ذاتی حکمت عملی کے تحت چھوٹے، درمیانے اور بڑے انڈسٹریل یونٹس پر مشتمل صنعتی زونز پر عملی کام شروع کرنے کی ہدایت
بدھ 27 جولائی 2016 21:50
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی حکومت آئل ریفائنری اور سیمنٹ انڈسٹری سمیت پن بجلی اور ہاؤسنگ کے مختلف منصوبوں کی تعمیر کیلئے رواں سال یکم اگست کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرے گی ۔ وہ بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
سینئر صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی، صوبائی وزیر برائے توانائی محمد عاطف خان، چیئرمین اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی غلام دستگیر اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ صوبائی حکومت اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی مشترکہ پارٹنر شپ سے عنقریب شروع کئے جانے والے ان منصوبوں میں چترال میں تین اور بالاکوٹ میں ایک پن بجلی کے منصوبے جو بالترتیب 900 اور 00 3میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد رکھتے ہوں گے، دو ہاؤسنگ سکیمیں ، آئل ریفائنری ، سمینٹ انڈسٹری اور رواں مالی سال میں تعمیر کئے جانے والے دیگر منصوبے شامل ہیں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے واضح کیا کہ مذکورہ منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت ضروری قانون سازی کرنے سے بھی دریغ نہیں کرے گی انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ وہ فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ باضابطہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے آرگنائزیشن کے ساتھ پہلے سے طے شدہ سکیموں کے مختلف پیکجز بنائیں تاکہ ان سکیموں سے صوبے کی تیز رفتار ترقی کو ممکن بنایا جا سکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی کاوشوں سے خیبرپختونخوا تیز رفتار اور دیر پا ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
صدر زرداری پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے، رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.