بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے میٹرک امتحان17ستمبر ء سے شروع ہو ں گئے

بدھ 27 جولائی 2016 22:44

چ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) امتحان میٹرک17ستمبر 2016؁ء سے شروع ہوگا،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیرِ انتظام امتحان میٹرک (ضمنی) 2016؁ء کے آن لائن داخلہ فارموں اور فیس وصولی کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ8اگست2016،دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ15اگست2016،تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ22اگست2016،پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے تمام پرائیویٹ(آرٹس مضامین/علوم السنہ شرقیہ) کے امیدواران داخلہ فیس کے علاوہ رجسٹریشن فیس800روپے جمع کروائیں گے،داخلہ فارم پروسسنگ فیس395روپے تمام ریگولر/پرائیویٹ امیدواران کو درج بالا فیسوں کے ساتھ جمع کروانی ہوگی۔

(جاری ہے)

،ریگولر ادارہ جات کے وہ امیدواران جو پہلی مرتبہ شرکت کریں گے وہ داخلہ پروسسنگ فیس کے علاوہ550روپے سند فیس بھی جمع کروائیں گے،داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد فارم اور فیس مقررہ شیڈول کے مطابق دفتر میں وصول ہونے چائیں،مزید معلومات کے لئے بورڈ کی ویب سائٹwww.biserwp.edu.pk ملاحظہ کرسکتے ہیں کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917 اور051-5450918 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :