سینیٹر سراج الحق کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ،29جولائی کشمیر پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت
وسیم اختر کے انکشافات انتہائی اہم ہیں ،12مئی کا دن پاکستانی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے خوفناک دن تھا ، اس دن پچاس انسانوں کو قتل اور سینکڑوں کو گولیاں کا نشانہ بنا کر زخمی کیاگیا،12مئی کے متاثرین کو انصاف دینا وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
بدھ 27 جولائی 2016 22:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وسیم اختر کے انکشافات انتہائی اہم ہیں ،12مئی کا دن پاکستانی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایسا خوفناک دن تھا کہ چیف جسٹس کو کراچی میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سڑکوں پر کنٹینرز کھڑے کر کے سیل کر دیا گیا اور پھر سڑکوں پر آنے والے لوگوں کا شکار کیا گیا۔
اس دن پچاس انسانوں کو قتل اور سینکڑوں کو گولیاں کا نشانہ بنا کر زخمی کیاگیا۔12مئی کے متاثرین کو انصاف دینا وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ،کراچی میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت حکومت اور سیکیورٹی اداروں کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے ،ہمارے دل میں سندھ سے جانے والے اور سندھ میں آنے والے دونوں سیدوں کیلئے نیک تمنائیں ہیں ۔(جاری ہے)
وہ بدھ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عروس البلاد کراچی کو گزشتہ تین عشروں سے خون میں نہلایا جارہا ہے ۔ہزاروں بے گناہ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ،بلدیہ فیکٹری میں بھتہ نہ دینے پر 260مزدوروں کو زندہ جلایا گیا ،روشنیوں کے شہر کو تاریکیوں میں ڈبو دیاگیا مگر حکومتیں اور عدالتیں عوام کو جان اور مال کا تحفظ دینے میں ناکام رہیں ،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری ،بوری بند لاشوں اور سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے سامنے ہونے کے باوجود نامعلوم رہے ۔انہوں نے کہا کہ آج تک بننے والی جے آئی ٹیز کی رپورٹوں میں ان جرائم کے پیچھے موجود مافیا سے متعلق تمام حقائق موجود ہیں مگرکسی کے خلاف کاروائی نہیں کی جارہی ۔انہوں نے کہا کہ مجرموں کے خلاف انصاف کے تقاضوں کے مطابق کاروائی ہونی چاہئے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں حساس ادارے کے دو افسروں کی ٹارگٹ کلنگ نہ صرف صوبائی و وفاقی حکومت بلکہ سیکیورٹی اداروں کیلئے بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔سیکیورٹی اداروں کے ملازمین کو ٹارگٹ کرنے والوں کا سراغ لگانا اور انہیں کیفرکردار تک پہنچاناکراچی میں قیام امن کیلئے انتہائی اہم ہے ۔ دریں اثناء سینیٹر سراج الحق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور انہیں 29جولائی کو اسلام آباد میں کشمیر پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.