بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ، نواب ثناء اﷲ خان زہری
، بلوچستان میں مختلف شعبوں میں ترقی کے بے پناہ امکانات ،سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات، تحفظ فراہم کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
بدھ 27 جولائی 2016 22:58
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء ) : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے وابستہ ہے ، بلوچستان میں مختلف شعبوں میں ترقی کے بے پناہ امکانات اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول موجود ہے جس سے سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں حکومت انہیں ہر قسم کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت بلوچستان اور ایٹلانٹس گروپ (ایکواٹربائین) کے مابین بلوچستان میں 500میگاواٹ کے پاور پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ اور وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ خواجہ ہمایوں نظامی بھی تقریب میں موجود تھے۔
حکومت بلوچستان کی جانب سے سیکریٹری توانائی جبکہ ایٹلانٹس گروپ کے پاکستان میں نمائندے نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ،ایٹلانٹس گروپ متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے لیے ریونیوایبل انرجی کی نئی ٹیکنالوجی استعمال کریگا۔ یہ منصوبہ توانائی کی پیداوار کے شعبے میں نہایت اچھی پیش رفت اور صوبے کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا، سرمایہ کار گروپ منصوبے کے لیے تمام سرمایہ فراہم کرے گا جبکہ صوبائی حکومت متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں سے این او سی کے حصول اور دیگر امور کے لیے معاونت فراہم کرے گی، مفاہمتی یاداشت چار سال کے لیے قابل عمل ہوگی جسے باہمی رضا مندی سے مزید چار سال کے لیے توسیع دی جا سکے گی، جبکہ منصوبے کی تکمیل کی مدت ایک سال ہے اور ایٹلانٹس گروپ کے ماہرین فیزبلٹی رپورٹ کی تیاری کا جلد آغاز کریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا نہ صرف بھرپور خیرمقدم کرے گی بلکہ سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات اور ترغیبات فراہم کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بورڈ آف انوسٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو رہنمائی اور سہولتیں فراہم کی جا سکیں، انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور صوبے کی ترقی کے لیے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ ترقیاتی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ جن سے سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.