حج آپریشن4اگست سے شروع ہوگا

پی آئی اے سمیت چار ائرلائنز مجموعی طورپر اڑسٹھ پروازوں کے ذریعے عازمین کو حج ادائیگی کیلئے سعودی عرب لے جائیں گی

جمعرات 28 جولائی 2016 13:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) حج آپریشن آئندہ ماہ کی چار تاریخ سے پشاور سے خصوصی حج پرواز کے ساتھ شروع ہوگا،پی آئی اے ، سعودی ائیرلائن ، شاہین اورائربلیو سمیت چار ائرلائنز مجموعی طورپر 68 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب لے جائیں گی۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق اس بات کا فیصلہ پشاور میں حج آپریشن اورعازمین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کاجائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس میں کیاگیا اجلاس میں وزارت مذہبی امور ، سول ایوی ایشن اتھارٹی ، ائرلائنز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر حج شکیل احمد سیٹھی نے کہاکہ تمام عازمین کو حاجی کیمپ حیات آباد میں انسداد پولیو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرجاری تعمیراتی کام کی وجہ سے عازمین کے عزیز واقارب کو ائرپورٹ لاونج پر آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

حج آپریشن میں صرف 8روز باقی رہ گئے ہیں لیکن طیاروں کی خرابیاں دور نہ کی جا سکیں ، بدھ کو بھی ایئربلو کی 8غیر ملکی اور پی ائی اے کی 3پروازیں منسوخ کر دی گئیں، پاکستان میں قبل از حج آپریشن 4اگست سے شروع ہو رہا ہے لیکن ابھی تک قومی ایئرلائن سمیت نجی ایئر لائنوں کے طیاروں کی خرابیوں پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز پی آئی اے نے اپنی تین پروازیں منسوخ کر دیں جبکہ اس کی 15سے زائد پروازیں ایک سے ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ایئربلو نے اپنی 8پروازیں منسوخ کر دیں۔ شاہین ائیر کی بھی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی اور تین پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :