ملک بھر کے وکلا کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف اقوام متحدہ میں یادداشت پیش کرنیکا اعلان
جمعرات 28 جولائی 2016 15:41
(جاری ہے)
وکلاء برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں کسی صورت پیچھے نہیں رہے گی۔
ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اسد منظور بٹ، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمن، لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل محمد انس غازی، لاہور بار کونسل کے ارشد جہانگیر جھوجھہ و دیگر وکلاء رہنماؤں نے ہائی کورٹ چوک میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور مہلک ہتھیاروں کے استعمال کیخلاف مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راؤ طاہر شکیل ایڈووکیٹ، عبدالماجد چوہدری، تحریک آزادی کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید،رانا عبدالحفیظ، کامران نصیر عباس، سید عبدالرحمن نقوی،خلیق یزدانی اور عبدالشکور ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اسد منظور بٹ نے کہا کہ کشمیرمیں ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے ۔پاکستان بھر کے وکلاء بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اقوام متحدہ پوری دنیا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن کشمیر میں مظلوم مسلمانوں کا جو خون بہایا جارہا ہے اس پر ان کی زبانیں خاموش ہیں۔ بین الاقوامی دنیا کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی پر اندھی ہو چکی ہے۔ پاکستان بھر کی وکلاء برادری ہر لحاظ سے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور کشمیری مسلمانوں پر جاری ظلم کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے۔ بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر خاموشی اختیار کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ۔ اب کشمیر ی پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں تو میں سمجھتاہوں کہ حکومت پاکستان کو واضح موقف اختیارکرنا چاہیے۔ آج اسلام آباد میں اقوام متحدہ دفتر یاد داشت پیش کئے جانے کے موقع پر سپریم کورٹ بار، لاہور ہائی کورٹ بار ، لاہور بار ایسوسی ایشن اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن سمیت پاکستان بھر سے وکلاء تنظیموں کی نمائندگی موجود ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف وکلاء برادری بھرپور احتجاج جاری رکھے گی۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر رانا ضیاء عبدالرحمن نے کہاکہ وکلاء موجودہ حکومت کی کشمیر پالیسی سے اتفاق نہیں کرتے ۔میں سمجھتاہوں کہ یہ پالیسی سردمہری پر مبنی ہے۔ وہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھا رہے جس سے کشمیر کا مسئلہ حل کی جانب بڑھے ۔ سفارتی سطح پر اس مسئلہ کو نہیں اٹھایا جارہا ۔ وکلاء برادری حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اس مسئلہ پر واضح پالیسی اختیار کی جائے اور بتایا جائے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ملکی و غیر ملکی سطح پرکیا کرنا چاہتی ہے؟تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ عملی طور پر کشمیریوں پر مظالم کے خاتمہ کیلئے حکومت کردار ادا کر رہی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل محمد انس غازی نے کہاکہ وکلاء تنظیموں کے رہنماؤں کا ایک نمائندہ وفد وکلاء کی کثیر تعدادکے ہمراہ آج اسلام آباد میں اقوام متحدہ دفتر جا کر یادداشت پیش کرے گاکہ دنیا میں انسانی حقوق کے ٹھیکیدار ادارے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کیوں نہیں کرتے؟اور اس مسئلہ کو التوا میں کیوں رکھا جارہا ہے؟ اگر وہ کشمیر کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرتے تو ہم اقوام متحدہ کی اہلیت کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ پیرو میں دس ہزار جانور مارے گئے تو پوری دنیا سراپا احتجاج بن گئی لیکن مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں، عورتوں کا قتل اور پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیاروں سے ان کی آنکھیں ضائع ہونے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء برادری متحد ہو کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے میں ہم کسی صورت پیچھے نہیں رہیں گے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ حقوق انسانی کی تنظیمیں بہت واویلا کرتی ہیں لیکن کشمیرمیں انسانی حقو ق کی پامالیوں پر مکمل طور پر خاموش ہیں۔ محمد انس غازی نے کہاکہ ہم کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں سمجھتے یہ ان شاء اللہ پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا۔ لاہور بار کونسل کے صدر ارشد جہانگیر جھوجھہ نے کہاکہ ہم کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وکلاء کشمیر کاز میں مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہیں اور یو این دفتر یاد داشت پیش کرنے کے موقع پر بھی ہم سینئر وکلاء رہنماؤں کے ہمراہ ہوں گے۔ آنے والے دنوں میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف ہمارا یہ ا حتجاج مزید مضبوط ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.