اچھی خوراک بنیادی آئینی حق ہے ،کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے‘ سپریم کورٹ
افسوس خریدا گیا پانی بھی صحت بخش نہیں ، ایسا لگتا ہے آئندہ دو برسوں میں ہر شہری ہیپاٹائٹس کا مریض بن جائیگا‘ قائمقام چیف جسٹس ثاقب نثار
جمعرات 28 جولائی 2016 17:20
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ نے مضر صحت دودھ ، منرل واٹر اور پولٹری کی ناقص خوراک کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ اچھی خوراک بنیادی آئینی حق ہے ،کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ قائمقام چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اﷲ کی درخواست پر از نوٹس کیس کی سماعت کی ۔
بیرسٹر ظفر اﷲ نے کہا کہ عوام کو مضر صحت پانی اور دودھ پلایا جارہا ہے ۔ برائلر گوشت کی آڑ میں زہر کھلایا جارہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ پاکستان میں ڈبہ پیک دودھ کا معیار چیک کرنے کیلئے کوئی لیبارٹری نہیں ۔ غیر معیار منر ل واٹر کے خلاف ہائیکورٹ میں آٹھ برسوں سے کیس زیر سماعت ہے۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران فاضل چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اچھی خوراک بنیادی آئینی حق ہے ۔ خلاف ورزی پرخاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ افسوس کہ خریدا گیا پانی بھی صحت بخش نہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں ہر شہری ہیپاٹائٹس کا مریض بن جائے گا ۔ فاضل چیف جسٹس نے پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.