بدین ،جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار زخمی
گاڑی جوڈیشل مجسٹریٹ کے زیر استعمال ،شراب کی بوتلیں برآمد، مجسٹریٹ کا بیٹا اور بھائی گرفتار
جمعرات 28 جولائی 2016 19:43
بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) بدین میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی کی ٹکرسے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس نے مجسٹریٹ کے بیٹا اور بھائی کوگرفتار کرلیا جبکہ مجسٹریٹ منیر خاصخیلی فرار ہوگئے۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق حیدرآباد روڈ پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو سرکاری گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے سپاہی منیر مندرو اور رزاق ملاح زخمی ہوگئے جنھیں سول ہسپتال بدین منتقل کردیاگیا۔
ایس ایچ او ابراہیم جتوئی کاکہناہے کہ گاڑی جوڈیشل مجسٹریٹ منیر خاصخیلی کے زیر استعمال ہے۔ گاڑ ی سے شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مجسٹریٹ کے بیٹا اور بھائی کو گرفتار کرلیا جبکہ ٹنڈو باگوکے رہائشی منیر خاصخیلی موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جائیگی۔مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.