حکومت کا اوسطاً60 فیصد نمبروں کیساتھ میٹرک کرنے والے طلباء کیلئے ماہانہ 10ہزار روپے سکالرشپ کا اعلان

جمعرات 28 جولائی 2016 19:58

حکومت کا اوسطاً60 فیصد نمبروں کیساتھ میٹرک کرنے والے طلباء کیلئے ماہانہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء)حکومت پاکستان کی منظورشدہ سائنس ٹیلنٹ سکیم کے تحت 2016ء میں اوسطاً 60 فیصد نمبروں کیساتھ میٹرک کرنے والے طلباء کیلئے ماہانہ 10ہزار روپے سکالرشپ کا اعلان کردیا گیا، یہ رقم ٹیوشن فیس اور دیگر تعلیمی اخراجات کی مد میں اداکی جائیگی ٗ طلباء کی سائنٹفک گرومنگ کیلئے دیگراضافی وسائل بھی برائے کار لانے کا اعلان کیاگیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق منتخب ہونیوالے طلباء کیلئے ضروری ہوگا کہ اْنہوں نے 2016ء میں ہی میٹرک کاامتحان پاس کیا ہو اور تمام مضامین میں اوسطاً60فیصد ٗ سائنس کے مضامین میں مجموعی طورپر 70فیصدنمبر حاصل کیے ہوں ۔ 80فیصد کوٹہ ایسے طلباء کیلئے مختص کیاگیا ہے جو سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم رہے ہوں ۔ٹیلنٹ سکیم کے تحت سکالرشپ کیلئے منتخب ہونیوالے طلباء کو اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، ملتان ، پشاور ، سکھر ، حیدرآباد، کراچی ، اور کوئٹہ کے معروف کالجوں میں داخلہ دلایاجائے گا۔