معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک نے بھارتی ٹی وی اینکر کو500 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 جولائی 2016 14:48
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 جولائی 2016ء) : معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک نے ہتک عزت پر بھارتی ٹی وی اینکر پر 500 کروڑ روپے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ ذاکر نائیک نے مبینہ طور پر ہتک عزت کرنے پر ارناب گوسوامی سمیے ٹی وی چینل کے دیگر عہدیداران کو بھی ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا۔ انڈیا ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق ذاکر نائیک کے وکیل مبین سالکر نے ارناب گوسوامی،ٹائمز ناؤ کی بیوروچیف میگھا پرساد، ٹائمز ناؤ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اویناش، ٹائمز گلوبل براڈکاسٹنگ ڈاٹ کو لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سنیل، اور ٹائمز گلوبل براڈکاسٹنگ ڈاٹ کو لمیٹڈ کو یتک عزت کا نوٹس جاری کیا۔
ہتک عزت کے نوٹس میں کہا گیا کہ ارناب گوسوامی نے اپنے معروف ٹی وی شو دی نیوز آور ڈیبیٹ میں عوام کی نظروں میں ذاکر نائیک کی عزت کو کم کرنے اور اسے ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی ہے۔(جاری ہے)
ارناب گوسوامی کو مخاطب کرتے ہوئے ذاکر نائیک کے وکیل نے اپنے نوٹس میں کہا کہ آپ بھی جان بوجھ کر میرے موکل کی ہتک عزت کی ۔ آپ نے اور آپ کے ٹی وی چینل نے سچ جانتے ہوئے بھی جان بوجھ کر سچ کو دبایا اور میرے موکل کے خلاف نفرت آمیز مہم کا آغاز کیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ میرا موکل (ذاکر نائیک) آپ کے اس رویے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا تعین کرنے کی حالت میں نہیں ہے تاہم اب تک کے نقصان کا تخمینہ 500 کروڑ روپے سے کسی طور کم نہیں ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گوسوامی اور ٹائمز ناؤ سے اپنے خلاف بیان دینے پر معذرت طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.