عراق میں ہلاک ہونے والے مسلمان امریکی فوجی اہلکار کے پاکستانی نژاد والد ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے
میاں محمد ندیم جمعہ 29 جولائی 2016 16:28
فلاڈیلفیا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29جولائی۔2016ء) عراق میں ہلاک ہونے والے مسلمان امریکی فوجی اہلکار کے والد ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے۔ فلاڈیلفیا میں ہونے والے ڈیموکریٹ پارٹی کے کنونشن سے خطاب میں پاکستانی نژاد خضرخان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے امریکی آئین پڑھا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ کیا ان کا بیٹا امریکی نہیں تھا یا اس نے اپنی جان قربان کرکے امریکی فوج کی خدمت نہیں کی؟ خضر خان کے بیٹے کیپٹن ہمایوں خان 2004 میں عراق میں ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے، اس وقت ان کی عمر 27 سال تھی۔
خضر خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے برعکس ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے میرے بیٹے کو امریکا کا بہترین شہری قرار دیا۔(جاری ہے)
ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے دھمکی تھی کہ اگر وہ امریکا کے صدر بن گئے تو وہ مسلمانوں کے امریکا آنے پر پابندی لگادیں گے، اس کے علاوہ وہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کھڑی کرنے کی بھی تجویز دے چکے ہیں۔
خضر خان نے اپنے بیٹے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو آئین کی کاپی ادھار لینے کی بھی پیشکش کی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئین میں ان الفاظ 'آزادی اور سب کے لیے قانونی حفاظت‘ کو بغور پڑھیں، ساتھ ہی انھوں نے سوال کیا کہ کیا وہ (ٹرمپ) کبھی آ رلنگٹن قبرستان گئے ہیں؟ اس قبرستان میں بہادر نوجوان دفن ہیں جنہوں نے امریکا کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کبھی کوئی قربانی نہیں دی، اگر آپ آر لنگٹن قبرستان جائیں تو انھیں تمام مذاہب اور رنگ و نسل کے جوانوں کی قبریں ملیں گی۔ 1980 میں امریکا منتقل ہونے والے خضر خان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ محب الوطن امریکی مسلمان ہیں اور بہت سے تارکین وطن کی طرح وہ بھی خالی ہاتھ اس ملک میں آئے تھے۔انہوں نے زور دیا کہ تمام مسلمان تارکین وطن اور محب الوطن شہری صدارتی الیکشن کو غیر سنجیدہ نہ لیں اور منافرت اور انتشار پھیلانے والے امیدوار کے بجائے زخموں پر مرہم رکھنے والے امیدوار کو ووٹ دیں۔واضح رہے کہ امریکا میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک کی ہیلری کلنٹن کا مقابلہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.