بچی حوالگی کیس :عدالت نے بچی کے ایرانی نژاد ماں کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے

جمعہ 29 جولائی 2016 19:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی ۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے چار سالہ بچی کی حوالگی سے متعلق والد کی درخواست پر بچی کی ماں کے ریڈ وانٹ جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو انٹر پول کے ذریعے بچی کو پاکستان واپس لانے کا دیدیا، تفصیلات کے مطابق سول جج عائشہ نے چار سالہ بچی کی حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست بچی کی والد غضنفر علی نے دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میری چار سالہ بچی ہستی خان کو اسکی ایرانی نژاد ماں ایران لے گئی ہے حالانکہ عدالت نے بچی کو میری حوالے کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد میری سابقہ بیوی زہرا کلورندیا عدالت حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچی کو اپنے ساتھ ایران لے گئی ہے، لہذا عدالت نے میری بچی کو میرے حوالے کرنے کیلئے اقدامات کرے ، عدالت نے ایرانی نژاد خاتون زہرا کلورندیا کے ریڈ وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو حکم دیا ہے کہ ملزمہ کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے اور بچی کو بھی کو بھی پاکستان واپس لا کر ان کے والد کے حوالے کیا جائے ۔