پنجاب رسٹرکیشن آن ائمپلائمنٹ آف چلڈرن آرڈیننس 2016ء پر 14اگست سے عملدرآمد کروانے کے حوالے سے اہم اجلاس
ڈی سی او محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس میں آرڈیننس کا مکمل جائزہ لیا گیا،افسران کو دئیے جانیوالے اختیارات اور عملدرآمد کے طریقہ کار کو دیکھا گیا
جمعہ 29 جولائی 2016 20:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت 13جولائی 2016ء کو شائع ہونے والے پنجاب رسٹرکیشن آن ائمپلائمنٹ آف چلڈرن آرڈیننس 2016ء پر 14اگست سے عمل درآمد کروانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں آرڈیننس کا مکمل جائزہ لیا گیااور افسران کو دئیے جانے والے اختیارات اور عملدرآمد کے طریقہ کار کو بھی دیکھا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی او(سی) سندس ارشاد ، ڈی او (لیبر) ،ڈی او(انڈسٹری) ،پبلک ریلیشن آفیسر ٹو ڈی سی او لاہور،ڈی ایس پی (سکیورٹی )اور دیگر افسران نے شرکت کی۔پنجاب رسٹرکیشن آن ائمپلائمنٹ آف چلڈرن آرڈیننس 2016ء پر عملدرآمد کروانے کے لیے سیکرٹری( لیبر اینڈ ہیو من ریسورسز پنجاب )نے ڈی سی او لاہور اور سی سی پی او لاہور کو پورے ضلع میں آرڈیننس کی رُو کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری جگہوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے بطور انسپکٹر زنامزد کر دیا گیا ہے اسی طرح اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیل اور اے ایس پی /ڈی ایس پی کو اپنے سرکلر کی سطح پر انسپکٹرز نامزد کیاگیاہے جو 14اگست کو آرڈیننس کو ناقدالعمل ہونے کے فوری بعد ضلع بھر میں ایسی انڈسٹریوں ، ورکشاپس ،کاروبار اور ایسی کسی بھی جگہ جس پر مینو فیکچر کا پروسیس ہو ، خیراتی یافلاحی آرگنائزیشن و دیگر کاروباری حضرات کے مالکان کے خلاف 15سال سے کم عمر بچوں کو رکھنے اور ایسے کاروبار جن سے15سے18سال کے بچوں کو خطرہ لا حق ہو سکتا ہے میں ان کو رکھنے پر کارروائی عمل میں لائیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.