وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ، میرغازی خان پندرانی

ہفتہ 30 جولائی 2016 16:48

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے صوبائی کوارڈینیٹربرائے سیاسی امورمیرغازی خان پندرانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں صوبے کے تمام علاقوں میں تیزی کے ساتھ تعمیروترقی کا عمل جاری ہے صوبے کے ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹرزکے لئے کروڑوں روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنا عوامی امنگوں کی بھرپور ترجمانی ہے مسلم لیگ ن کی منشور عوام کی ترقی اور خوشحالی خدمت پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے نصیرآباد اور جعفرآباد کے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا میرغازی خان پندرانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ملک بھر میں عوام کی حمایت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کرکے دیگر سیاسی مخالفین پر کامیابی حاصل کی جو کہ عوام کے اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ 2018میں بھی ن لیگ ہی عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ ہمارے قائدین پورے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں نیا پاکستان بننے جارہا ہے پاک چین اقتصادی راہداری کی عظیم منصوبوں سے بلوچستان میں ایک نیا تبدیلی اور خوشحالی آنے والی ہے انہوں نے کہا کہ نصیرآباد اور جعفرآباد میں مسلم لیگ ن کو مقبولیت حاصل ہے اور پارٹی کو مزید فعال اور منظم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور کئی قبائلی شخصیات عنقریب مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرکے باضابطہ اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ بنیادی مسائل پانی،تعلیم ،صحت اور زراعت کی ترقی کے لئے موجودہ حکومت نے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئیکار لایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :