وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سید قائم علی شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
میں نے سید قائم علی شاہ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ان کی رہنمائی مسلسل حاصل کرتا رہوں گا،نومنتخب وزیراعلیٰ
ہفتہ 30 جولائی 2016 17:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء ) سندھ کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کو سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ لنچ بھی کیا ۔ نئے اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت کے بعض معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے سید قائم علی شاہ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ان کی رہنمائی مسلسل حاصل کرتا رہوں گا ۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد بھی سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں سید قائم علی شاہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ میری سیاسی استاد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہیں جبکہ میں نے حکومتی امور سید قائم علی شاہ سے سیکھے ہیں ۔ سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے نئے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کا اپنے گھر پر پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.