رینجرز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ڈی آئی جی لاڑکانہ عبد اللہ شیخ کا جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ
ہفتہ 30 جولائی 2016 22:34
لاڑکانہ ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی ۔2016ء) رینجرز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ڈی آئی جی لاڑکانہ عبد اللہ شیخ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ عبد اللہ شیخ نے کہا کہ رینجرز پر ہونے والے حملے میں دو بم استعمال ہوئے ایک رینجرز اہلکار شہید چار رینجرز اہلکار زخمی اور 9 راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ عبد اللہ شیخ نے مزید کہا کہ واقعہ میں آدھا آدھا کلو کے دو بم استعمال ہوئے جن میں بال بیرنگ میں موجود تھے، ایک بم سڑک کنارے کھڑی سائیکل اور دوسرا کچرے کے ڈھیر میں رکھا گیا تھا جو وقفہ سے پھٹا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید چار زخمی جبکہ 9 راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
زخمیوں کی بہتر بتائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ واقعہ کا وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بھی نوٹس لیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی جس میں ایس ایس پی لاڑکانہ، ایس ایس پی شکارپور، ایس ایس پی قمبر اور ایس ایس پی اسپیشل برانچ شامل ہیں جو واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ نے مزید کہا کہ ملوث افراد کے نزدیک پہنچ چکے ہیں، مجرمان کا تعلق قمبر شہدادکوٹ اضلاع سے مل رہا ہے انہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.