مفتی عبدالقوی نے قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث تیسرے ملزم عبدالباسط سے تعلق کی تردید کردی
میں کسی عبدالباسط اور عبدالخالق کو نہیں جانتا ، رشتے داری تو دور کی بات ہے ، قندیل بلوچ سے قتل کے 23دن پہلے رابطہ ہوا تھا ، ان کے قتل کے بعد ماڈل کے اہل خانہ میں سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا، پولیس کے سوالوں کے جوابات تحریری شکل میں تیار کر لئے ہیں ، ایک دو روز میں یہ جواب پولیس تک پہنچا دیئے جائیں گے رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی پریس کانفرنس
اتوار 31 جولائی 2016 20:48
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث تیسرے ملزم عبدالباسط سے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی عبدالباسط اور عبدالخالق کو نہیں جانتا ، رشتے داری تو دور کی بات ہے ، قندیل بلوچ سے قتل کے 23دن پہلے رابطہ ہوا تھا ، ان کے قتل کے بعد ماڈل کے اہل خانہ میں سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا، پولیس کے سوالوں کے جوابات تحریری شکل میں تیار کر لئے ہیں ، ایک دو روز میں یہ جواب پولیس تک پہنچا دیئے جائیں گے ۔
وہ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں باوضو ہو کر حلفاًیہ بات کہہ رہا ہوں کہمیں شاہ صدالدین میں رہنے والے کسی عبدالباسط نامی یا عبدالخالق نامی شخص کو نہیں جانتا، اس سے رشتہ داری تو دور کی بات ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے پوچھے گئے 14سوالوں کے جواب تحریری شکل میں تیار کر لیے ہیں ،کل(پیر) کو میرا نمائندہ یہ جواب پولیس تک پہنچا دے گا ۔
انہوں نے کہا کہ قندیل بلوچ سے میرا آخری رابطہ قتل سے23روز قبل ہوا تھا ،قتل کے بعد مرحومہ کے کسی وارث نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا ،ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اور جوبھی معلومات ملی ہیں وہ مرحومہ کے قتل کے بعد اخبارات کے ذریعے حاصل ہوئیں۔اواضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کو ملتان لانے والا ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط مفتی عبدالقوی کا ماموں زاد بھائی ہے۔جس کی مفتی عبدالقوی نے تردید کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.