بارش کا پانی کھیت میں 24گھنٹے سے زیاددیر تک کھڑا رہے تو فصل کی نشوونما رک جاتی ہے ،ڈائریکٹر ایوب ریسرچ

پیر 1 اگست 2016 16:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اگست۔2016ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ڈائریکٹر کپاس ڈاکٹر صغیر احمدنے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ بارشوں کے دوران بارش کا پانی اگر کھیت میں 24گھنٹے سے زیاددیر تک کھڑا رہے تو فصل کی نشوونما رک جاتی ہے حتیٰ کہ 48گھنٹے پانی کھڑا رہے تو پودے مرجھانا شروع کردیتے ہیں اس لیے کاشتکار فصل کو زیادہ پانی کے نقصان سے بچانے کے لیے کھیت میں کھڑا پانی کسی خالی نچلے کھیت میں میں نکال دیں اگر قریب کماد یا چارے کی فصل ہوتو پانی اس کھیت میں ڈال دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اگر پانی کپاس کے کھیت سے باہر نہ نکالا جاسکتا ہو تو کھیت کے ایک طرف لمبائی کے رخ کھائی کھود کر پانی اس میں جمع کردیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ پانی کی وجہ سے پودوں کی جڑیں کام کرنا بند کردیتی ہیں اس لیے اگر فصل پیلی ہوجائے تو پانی نکالنے کے بعد زمین وتر آنے پر یوریا کا دوفیصد محلول بنا کر سپرے کریں تاکہ پودوں کی نشوونما دوبارہ شروع ہوجائے اگر ضرورت محسوس ہو تو دس دن بعد یوریا کے محلول کا دوبارہ سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :