لاہور،حساس آفیسر کی 3سالہ بچی اغواء،پولیس میں تھرتھلی مچ گئی

پیر 1 اگست 2016 23:18

لاہور،حساس آفیسر کی 3سالہ بچی اغواء،پولیس میں تھرتھلی مچ گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اگست ۔2016ء) پرانی انارکلی کے علاقے سے حساس کے افیسر کی بیٹی جنت 3 سالہ بچی کو بھر ے بازار سے اغواء کر لیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس افسران میں تھر تھلی مچ گئی پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ،بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن سے آگے سر ی رام پورہ کے رہائش پذیز سید امیر علی کی بیوی 3 سالہ بیٹی جنت امیر کے ہمراہ انارکلی شاپنگ کر رہی تھی کہ اچانک بازار سے بچی غائب ہوگئی ،اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی ڈی ایس پی اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے انارکلی بازار کے تاجر بھی بچی کو تلاش کر تے رہے نہ ملنے پر پولیس نے بچی کے باپ امیر علی جو پتہ چلنے پر فوری موقع پر پہنچ گیا تھا کی درخواست پر نا معلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ہے سید امیر علی کے بارے معلوم ہو ا ہے کہ وہ حساس ادارے کے اعلی افسرکا قریب عزیز ہے تاحال بچی کا ابھی تک کوئی سر اغ نہ مل سکا

متعلقہ عنوان :