محکمہ صحت اسلام آباد نے مون سون کی حالیہ بارشوں سے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی بیماریوں کے تدارک کے لئے ٹیموں کو الرٹ کر دیا
منگل 2 اگست 2016 14:29
(جاری ہے)
جب بارش کا پانی سیوریج کے پانی سے مکس ہوتا ہے تو اس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا ان بیماریوں سے بچنے کے لئے پانی کو ابال کر استعمال کیا جائے ، اپنے ہاتھوں کو صابن سے بار باردھویں، سبزی اور پھلوں کو بھی اچھی طرح دھو کر کھائیں۔ انڈرگراؤنڈ کنوں میں ایک چمچ بلیچنگ پاؤڈر ڈالیں تا کہ اس سے جراثیم کا خاتمہ ہو سکے۔ ڈاکٹر نجیب درانی نے کہا کہ محکمہ صحت اسلام آباد نے حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے تدارک کے لئے شہریوں میں آگاہی ہدایات جاری کی ہیں اور اس حوالے سے محکمہ صحت اسلام آباد نے اپنی ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے اور انہیں ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ ملیریا انسپکٹر اور سینٹری انسپکٹر دیہی علاقوں میں گھروں کے باہر شہریوں میں اس حوالے سے آگاہی مہم چلائیں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز گھروں کے اندر اس حوالے سے شہریوں کو آگاہ کریں ۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ مون سون کے کھڑے پانی کی نکاسی کا بندوبست کرنا چاہئیے ، گھروں میں کھڑے پانی اور مچھروں کی افزائش کو تلاش کر کے اس میں ٹیمی پاس کیمیکل پاؤڈر ڈالیں تا کہ لاروا مچھر میں تبدیل نہ ہو سکے۔مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.