جدید تحقیق کا فروغ اولین ترجیح ہوگی‘ ڈاکٹر حبیب احمد

منگل 2 اگست 2016 14:45

پشاور ۔02 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 اگست۔2016ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمدنے اساتذہ پر زور دیاہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تحقیق پر مرکوز کریں کیونکہ موجودہ زمانے میں جامعات کا معیار ان کی تحقیقی صلاحیتوں اور تحقیق کی استعداد پر ہے وہ فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے اساتذہ کی ایک تعارفی تقریب سے خطاب کررہے تھے‘ اس موقع پر اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان ‘ رجسٹرار داؤدزاہد ‘ فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے مختلف شعبہ جات کے چیئرمین بھی موجود تھے‘ وائس چانسلر نے اساتذہ کی جانب سے تعلیمی اور تحقیقی معیار کو بڑھانے کے سلسلے میں پیش کی جانے والی مختلف تجاویزکاخیرمقدم کیا بعدازاں اسلامیہ کالج ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے ایک وفد پروفیسر ڈاکٹر طارق جان کی قیادت میں نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمدکوگلدستہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :