جی سی ٹی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

منگل 2 اگست 2016 14:46

پشاور ۔02 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 اگست۔2016ء)گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں تین سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز کے سال اول 2016-17ء کے داخلے کیلئے ایٹا ٹیسٹ کا انعقاد کالج کے فٹ بال گراؤنڈ میں ہوا سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے‘ تقریب میں ایٹا کے ڈائریکٹر پروفیسر شکیل مفتی‘ پرنسپل جی سی ٹی پشاور انجینئرنورالقمر‘ڈائریکٹر ایڈمن انجینئر عنایت الرحمن‘ ڈائریکٹر اکیڈمک کے پی ایٹا ‘ڈاکٹر حضرت حسین اور جی سی ٹی کے دیگر سینئر اساتذہ نے شرکت کی‘ جنہوں نے ایٹا ٹیسٹ دینے والے طلباء کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اعتماد کااظہار بھی کیاٹیسٹ میں تقریباً 2100امیدواروں نے شرکت کی ان 2100امیدواروں میں 780طلباء کو ایٹا ٹیسٹ اور میٹرک کے مارکس کی بنیاد پر چھ مختلف ٹیکنالوجیز میں داخلے دیئے جائیں گے‘ ٹیسٹ میں شامل تمام امیدواروں کو بتایاگیاکہ کالج کے داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 8اگست ہوگی۔