اوپن یونیورسٹی کا ملک بھر میں موجود اپنے 44۔ کیمپسسز کو مضبوط بنانے کا فیصلہ

منگل 2 اگست 2016 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اگست۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی "سٹوڈنٹ سپورٹ نظام"میں مزید بہتری لانے کے لئے ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے 44۔کیمپسسز کو مالی ‘ تکنیکی ‘ انتظامی اور حسب ضرورت دیگر تمام سہولتیں فراہم کرے گی تاکہ قومی سطح پر یونیورسٹی کے طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے" ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے گذشتہ روز وڈیو کانفرنسنگ لنک کے ذریعہ یونیورسٹی کے علاقائی ناظمین/ڈائریکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

انہوں نے ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور سمسٹر خزاں 2016ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے جاری داخلوں کے بارے میں ان کی رہنمائی کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ تعلیم سے محروم تمام لوگوں کے دروازے پر جا کر انہیں تعلیمی نیٹ میں لانے کی طرف راغب کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے 44۔

اہم شہروں میں موجود علاقائی کیمپسسز/دفاتر کے ڈائریکٹرز اور کارکنوں پر لازم ہے کہ وہ نہ صرف اپنی جغرافیائی حدود میں رہنے والے ہر پاکستانی تک میٹرک سے پی ایچ ڈی تک گھر بیٹھے تعلیم و تربیت کے مواقع کے بارے میں تفصیلات پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی تعلیم کے ذریعہ غربت ‘ جہالت اور پسماندگی دور کرنے کے اہداف کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہے۔

اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹرز نے وائس چانسلر کو اپنے اپنے ریجن کی تعلیمی ‘ انتظامی اور طلبہ کی تعداد ‘ داخلوں ‘ امتحانات اور کتابوں کی ترسیل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس کے میزبان ‘ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ‘ میاں عارف سلیم عارف ‘ لاہور ریجن کے ڈائریکٹر رسول بخش بہرام ‘ حیدرآباد )سندھ(کے ڈائریکٹر ‘ شیخ انعام فیصل آباد اور کراچی کے ڈائریکٹرز نے اپنے خطاب میں تعلیمی سہولتوں کے فقدان والے علاقوں کی نشاندہی اور حصول علم کے راستے میں سماجی ‘ مالی اور معاشرتی رکاؤٹوں سے دوچار شہریوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو دوبارہ سلسلہ تعلیم میں شامل کرنے کے سلسلے میں تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :