امریکہ میں پوکے مون کھیلنے کیلئے2سالہ بیٹے کواکیلا گھر چھوڑکر جانے والا جوڑا گرفتار

منگل 2 اگست 2016 22:32

امریکہ میں پوکے مون کھیلنے کیلئے2سالہ بیٹے کواکیلا گھر چھوڑکر جانے ..

ایریزونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست ۔2016ء) امریکی ریاست ایریزونا میں پولیس نے پوکے مون کھیلنے کیلئے دو سالہ بیٹے کو اکیلا گھر چھوڑ کر جانے والے جوڑے کو گرفتارکرلیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں ایک جوڑے پر الزام ہے کہ وہ اپنے دو سالہ بیٹے کو اکیلا گھر چھوڑ کر پوکو مون گو کھیلنے چلے گئے۔برینٹ ڈیلی اور برائنا ڈیلی کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب ایک ہمسائے نے اس بچے کو گھر کے باہر روتا ہوا پایا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسا پہلے نہیں دیکھا۔پولیس کے مطابق اس جوڑے نے بچے کو ڈیڑھ گھنٹے کے لیے گھر پر اکیلا چھوڑا اور پولیس کو یہ بچہ ننگے پیر اور ایک نیپی اور ٹی شرٹ پہنے ملا۔اس جوڑے نے پولیس کو بتایا کہ وہ پیٹرول بھروانے گئے تھے اور پھر وہ پوکے مون گو کے کریکٹر ڈھونڈنے لگ گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے سمارٹ فونز پر یہ گیم کھیلتے وقت اپنی حفاظت کریں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ لوگ یہ گیم کھیلنے کے لیے اپنے بچے کو گھر پر اکیلا چھوڑ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :